لبرل ازم یا بےغیرتی؟
نام نہاد قمر چائے کے اشتہار میں ایک لڑکا اپنی منگیتر سے لڑکی کے والدین کی عدم موجودگی میں اُسی کے گھر ملنے آتا ہے. لڑکی گھبراتی ہے، لیکن کہتی کہ یہیں رُکو، میں چائے بنا کر لاتی ہوں.

چائے پی کر لڑکا خفیہ طریقے سے گھر سے نکل رہا ہوتا ہے تو لڑکی کے ماں باپ آجاتے ہیں اور اُسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں. جس پر ماں کہتی ہے، "دیکھا میری بیٹی کا کمال". باپ فورًا بولتا ہے، "نہیں یہ قمر چائے کا کمال ہے۔"


کہنے کا مطلب یہ کہ اِس حیا باختگی کو لڑکی سمیت اس کے والدین بہت آسان لیتے دکھائی دی
افسوس ہمارے معاشرے کو بے راہ روی اور لُچر پن کے انجیکشنز تسلسل سے کِس کِس طریقے سے لگائے جا رہے ہیں. یہ ہے "میڈیا کا کمال" کہ کس ڈھٹائی اور فخر سے بےحیائی کا فروغ کر رہا ہے.
اور ہماری قوم کے بچے، نوجوان، بڑے سبھی انتہائی سکون سے دیکھے چلے جا رہے ہیں اور اس فحاشی کو کھلے ذہنوں قبول کر رہے ہیں۔۔ پھر روتے بھی ہم ہیں کہ ہمارے سماج میں ریپ اور چائلڈ ابیوز کی وارداتیں کیوں بڑھ رہی ہیں

شئیر ضرور کریں تاکہ ہمارا معاشرہ ان چیزوں کو سمجھ سکیں۔


Comments