ماں تے آخر ماں ہوندی اے. 😘
کل کیش اینڈ کیری سٹور پر ایک بوڑھی عورت کو وائیٹننگ کریم مانگتے ہوئے سنا تو میرے سمیت سب لوگ مسکرائے کہ بوڑھی اماں کو اس عمر میں گورا ہونے کی کیا سوجھی۔
میں نے پوچھا کہ یہ کریم آپ نے خود لگانی ہے تو وہ کہنے لگی نہیں یہ کریم میں نے اپنے بیٹے کے لیے لی ہے وہ اپنا خیال نہیں رکھتا پہلے میں خود نہلاتی تھی اب وہ بڑا ہوگیا ہے تو اچھی طرح اپنا خیال نہیں رکھتا، رنگ کالا ہوگیا ہے، دھوپ میں پھرتا ہیے۔ پتہ نہیں کیسا ہو گیا ہیے۔ اماں کہتی تھی کہ میں لوگوں کے گھر میں کام کرتی ہوں کبھی کوئی گزرتے ہوئے بھی پیسے دے دیتے ہیں۔ میرا اپنے پتر کو دیکھ کے دل روتا ہیے وہ اتنا پیارا ہوتا تھا ساتھ ہی اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور بولی کہ بیٹا اپنا خیال نہیں رکھتا اور مجھےشاپر سے کریم نکال کے دکھا کے پوچھنے لگی پتر تو سیانا لگنا این میرا پتر اس کریم نال چٹا سونا ہو جائے گا نا؟ اور میں اسکی ممتا کی تڑپ کو دیکھ رہا تھا جو خود لوگوں سے جھڑ کیاں بھی سنتی ہو گی لیکن اپنے بچے کو خوبصورت دیکھنا چاہتی ہیے میری تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ کوئی بھی غلط صحبت اختیار کرنے سے پہلے یہ سوچ لیا کریں کہ ایک ہستی ہے جو مجھے کامیاب اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہیے سگریٹ کی لت ہو شراب نوشی ہو یا کو ایسا کام جس سے آپکی ماں کا دل دکھے خدارا اس سے دور رہیں کیونکہ ماں ہو چاہے باپ دونوں خود تو دھوپ میں تپتے ہیں لیکن آپکو تمام سہولتیں مہیا کرتے ہیں تا کہ تم انکے لیے قابل فخر بنو. ماں چاہے امیر ہو چاہے غریب ماں تو آخر ماں ہوتی ہیے.

Comments